• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • دلہا اور دلہن کی شادی تقریب میں پش اپس لگانے کی ویڈیو وائرل

دلہا اور دلہن کی شادی تقریب میں پش اپس لگانے کی ویڈیو وائرل

بھارت میں ایک شادی کی تقریب کے دوران دلہا اور دلہن کی پش اپس لگانے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے ایک علاقے گڑگاؤں میں مقیم میک اپ آرٹسٹ پارول گرگ نے زیر بحث مختصر کلپ پوسٹ کیا جس میں نوبیاہتا جوڑے کو شادی کے اسٹیج پر پش اپ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں پشپ اپ لگانے والا یہ جوڑا دراصل فٹنس کوچ ہیں جن کا نام اکشیتا اروڑا مہاجن اور ان کے شوہر آدتیہ مہاجن ہے۔

روایتی سرخ لہنگا اور بھاری سونے کے زیورات میں ملبوس اکشیتا نے شادی کے اسٹیج پر اپنے شوہر آدتیہ جنہوں نے شیروانی پہنی ہوئی تھی کے ساتھ پش اپس لگائے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply