• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نیدرلینڈ کی گلوکارہ نے ’پسوڑی‘ گا کر سب کو حیران کر دیا

نیدرلینڈ کی گلوکارہ نے ’پسوڑی‘ گا کر سب کو حیران کر دیا

نیدرلینڈ کی گلوکارہ ایما حیسٹرز نے کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا مقبول ترین پاکستانی گانہ ’پسوڑی‘ گا کر سب کو حیران کر دیا۔

’پسوڑی‘ کو معروف گلوکار علی سیٹھی اور گلوکارہ شائے گِل نے گایا ہے، اس گانے کے بول علی سیٹھی اور فضل عباس نے لکھے ہیں اور کمپوزیشن زلفی نے دی ہے۔

یہ گانا رواں سال کے آغاز میں ریلیز کیا گیا تھا جسے تاحال یوٹیوب پر 100,099,032 بار سنا جا چکا ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ویڈیو سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے اسے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply