• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • یو اے ای: منکی پاکس کے مزید 3 کیسز رپورٹ، وزارت صحت نے قرنطینہ کا اعلان کردیا

یو اے ای: منکی پاکس کے مزید 3 کیسز رپورٹ، وزارت صحت نے قرنطینہ کا اعلان کردیا

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں منکی پاکس کے مزید تین کیسز سامنے آگئے ہیں۔

انگریزی اخبار خلیج ٹائمز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت (Ministry of Health and Prevention) نے اس ضمن میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سخت نگرانی سے منکی پاکس کے کیسز کی شناخت ممکن ہوئی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں اعداد و شمار کے تحت عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی نسبت منکی پاکس کا پھیلاؤکم ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اماراتی وزارت صحت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ منکی پاکس سے متاثرہ افراد کو صحتیابی تک نہ صرف اسپتال میں رکھا جائے گا بلکہ مریضوں سے رابطے میں آنے والے افراد کو 21 دن کا قرنطینہ کرنا لازمی ہو گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply