• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • میرے گھر والے بہت خوش ہیں کہ وہ مجھے کپتانی کرتا دیکھیں گے، کپتان انگلینڈ کرکٹ ٹیم

میرے گھر والے بہت خوش ہیں کہ وہ مجھے کپتانی کرتا دیکھیں گے، کپتان انگلینڈ کرکٹ ٹیم

کراچی: انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان معین علی نے کہا ہے کہ میری فیملی پاکستان سے ہے تو یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے، یہ میرے اور فیملی کے لیے بڑے فخر کا لمحہ ہے، میرے گھر والے بہت خوش ہیں کہ وہ مجھے کپتانی کرتا دیکھیں گے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے قائم مقام کپتان معین علی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جوز بٹلر کی انجریز کے باعث نئے کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع ملے گا، نہیں معلوم کہ جوز بٹلر پوری سیریز میں دستیاب ہوں گے یا نہیں؟ ہوسکتا ہے کہ وہ آخری ایک یا دو میچوں میں کھیل پائیں۔

کپتان معین علی نے کہا کہ ہیری بروکرز نے پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی دکھائی تھی، پاکستان کے پاس اچھے اسپنرز ہیں۔

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان معین علی نے کہا کہ نواز اور شاداب کی صورت میں اچھے آل راؤنڈرز بھی پاکستان کے پاس ہیں، تمام شعبوں میں دونوں ٹیمیں بہترین ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply