• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • فیفا ورلڈ کپ میں بڑا اپ سیٹ، سعودی عرب نے ارجنٹینا کو ہرا دیا

فیفا ورلڈ کپ میں بڑا اپ سیٹ، سعودی عرب نے ارجنٹینا کو ہرا دیا

فیفا ورلڈ کپ 2022 میں بڑا اپ سیٹ ہوا ہے، سعودی عرب نے ارجنٹینا کو دو ایک سے ہرا دیا ہے۔

دوبار کی عالمی چیمپئن ارجنٹائن ورلڈکپ میں پہلا میچ نہ جیت سکی۔ ارجنٹائن کی طرف سے واحد گول میسی نے پیلنٹی کک پر کیا۔

سعودی عرب کی طرف سے صالح الشیری اور سالم الداوسری نے ایک ایک گول کیا۔ارجنٹائن کے 3 گول کھلاڑیوں کے آف سائیڈ ہونے کی وجہ سے ضائع ہو گئے۔

ارجنٹائن کی عالمی رینکنگ تیسری جب کہ سعودی عرب کی عالمی رینکنگ اکیاون ہے۔

اس شکست کے بعد میسی کا ورلڈ کپ جیتنے کا خواب پھر خطرے میں پڑ گیا ہے کیونکہ ارجنٹائن اور سعودی عرب کے گروپ میں میکسیکو اور پولینڈ کی تگڑی ٹیمیں موجود ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply