ورجینیا ؛ سپر مارکیٹ میں فائرنگ سے 10 افراد ہلاک

ورجینیا کی سپر مارکیٹ میں اندھا دھند فائرنگ، 10 افراد ہلاک ، متعدد زخمی ہوگئے ، حملہ آور بھی مارا گیا۔

پولیس کے مطابق رات دس بجکر بارہ منٹ پر اطلاع ملی کہ ایک وال مارٹ کے اندر فائرنگ کر دی گئی ہے۔ جس میں کم از کم دس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔تاہم پولیس حکام کے مطابق یہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ فائرنگ کرنے والے کس کی گولی سے ہلاک ہوا ہے۔ البتہ یہ تصدیق کی گئی ہے کہ پولیس پر کوئی فائر نہیں کیا گیا ہے۔

وال مارٹ اور سٹی پولیس نے اس سے زیادہ کوئی بات کرنے سے فی الحال انکار کر دیا ہے کہ ابھی تفتیش جاری ہے۔

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply