• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • میکسیکو، پناہ گزینوں کے کیمپ میں آگ لگنے سے 39 افراد ہلاک

میکسیکو، پناہ گزینوں کے کیمپ میں آگ لگنے سے 39 افراد ہلاک

میکسیکو میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر امریکی سرحد کے پاس پناہ گزینوں کے کیمپ میں آتشزدگی کے باعث 39 افراد ہلاک ہوگئے۔

حادثہ امریکی سرحد کے قریب میکسیکو کے شہر ’Ciudad Juarez‘ میں پیش آیا۔

سی این این کے مطابق حادثے میں 39 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں، درجنوں زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کی طرف سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آتشزدگی کے واقعے میں ہلاکتیں بڑھ سکتی ہیں۔ تاہم آتشزدگی کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکتی، اس واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیمپ میں آگ سے متاثر ہونے والے افراد کی اکثریت کا تعلق وینزویلا سے ہے جو کہ امریکا میں داخل ہونےکے خواہش مند تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply