سود کے خاتمے سے متعلق متفقہ طور پر قرارداد منظور

سینیٹ نے جماعت اسلامی کے سینیٹرمشتاق احمد کی جانب سے پیش کی گئی سود کے خاتمے سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔

وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث بخش پاشا نے قرارداد پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ملک کی اکانومی سود سے پاک ہو، حکومت سود کے خاتمے کے حوالے سے اقدامات کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ حکومت نے شرعی عدالت کے سود کے خاتمے کے فیصلے کیخلاف سٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کی اپیلیں سپریم کورٹ سے واپس لے لی ہیں، چیف جسٹس نے اپیلیں واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply