عید کی چھٹیاں کب اور کتنی ہوں گی؟

ملک بھر میں عیدالفطر پر کتنی چھٹیاں دی جائیں گی؟ اس پر کابینہ ڈویژن نے ورکنگ کا آغاز کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق عید کے لئے 4 سے 5 چھٹیاں دینے کی تجویز وزیراعظم ہاؤس کو دی جائیں گی جس کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف اگلے ہفتے کریں گے کہ کب تک چھٹیاں دی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اگر عید جمعتہ المبارک کو ہوتی ہے تو 20 سے 23 اپریل تک چھٹیاں ہونے کا امکان ہے جبکہ ہفتہ 22 اپریل کو عید ہونے کی صورت میں 20 سے 24 اپریل تک چھٹیوں کا اعلان ہو سکتا ہے۔ کابینہ ڈویژن وزیراعظم کی باضابطہ منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

واضح رہے کہ رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ 20 اپریل کی شام عیدالفطر کا چاند نظر نہیں آئے گا لہٰذا رمضان تیس روزوں پر مشتمل ہو گا اور عید ہفتہ 22 اپریل کو منائے جانے کا امکان ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply