انڈونیشیا کے علاقے جاوا میں 7.0 شدت کا زلزلہ

انڈونیشیا کے علاقے جاوا میں 7.0 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلےکا مرکز جاوا کے علاقے توبان سے 96 کلومیٹرکے فاصلے پر سمندر میں تھا۔

انڈونیشین جیولوجیکل ایجنسی کے مطابق زلزلے کی گہرائی 594 کلومیٹر تھی اس لیے سونامی کا کوئی امکان نہیں ہے۔جاوا اور اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیےگئے تاہم فوری طور پرکسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

حکام کا کہنا ہےکہ زلزلہ کافی گہرائی میں تھا اس لیے کسی نقصان کا امکان نہیں ہے تاہم اس حوالے سے نگرانی کی جارہی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply