• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ٹوکیو؛ ایئرپورٹ پر 2طیاروں کی اُڑان بھرنےسےپہلے آپس میں ٹکرانے کی ویڈیو وائرل

ٹوکیو؛ ایئرپورٹ پر 2طیاروں کی اُڑان بھرنےسےپہلے آپس میں ٹکرانے کی ویڈیو وائرل

 ٹوکیو کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 2طیارے اڑان بھرنے سے پہلے ہی ایک دوسرے سے ٹکرا گئے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کی صبح رپورٹ ہوا، ٹکرانے والے مسافر طیارے ایوا ایئر اور تھائی ایئر ویز کے تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں طیارے رات 11 بجے کے قریب ٹیکسی وے کے قریب ایک دوسرے سے ٹکرائے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تھائی طیارے کے پروں میں سے ایک کا کچھ حصہ ٹکر کے باعث غائب ہوگیا جبکہ قریب ہی رن وے پر ملبہ پڑا دیکھا جاسکتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply