تاریخ میں پہلی بار شرح سود22فیصد تک پہنچ گئی

سٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کردیا ہے۔ تاریخ میں پہلی بار شرح سود 21 فیصد سے بڑھا کر 22 فیصد کردی گئی ہے۔ 

 

 

اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ مہنگائی میں اضافے کے خدشات پر شرح سود میں 1 فیصد کا اضافے کا فیصلہ  کیا گیا۔ شرح سود 21 فیصد سے بڑھا کر 22 فیصد کردی گئی۔

واضح رہے کہ موجودہ شرح سود تاریخ کی بلند ترین شرح سود ہے۔

مانیٹری پالیسی کمیٹی کے مطابق یہ مہنگائی میں اضافے کے خطرات مالیاتی اور بیرونی سیکٹرز میں اصلاحاتی اقدامات کے نفاذ کی وجہ سے ہیں جو آئی ایم ایف کے جاری پروگرام کی تکمیل کیلئے ضروری ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply