• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • معاشی بوجھ ؛پاکستان ریلوے اپنا نیٹ ورک شمسی توانائی پر منتقل کرے گا

معاشی بوجھ ؛پاکستان ریلوے اپنا نیٹ ورک شمسی توانائی پر منتقل کرے گا

پاکستان ریلویز کا معاشی بوجھ ختم کرنے کے لیے ریلوے نیٹ ورک کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سی ای اوپاکستان ریلوے پاکستان کا کہنا ہے کہ ریلوے نے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایات پر 20 جولائی سے موہنجو ڈارو ایکسپریس کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان ریلویز کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ موہن جو ڈارو ایکسپریس 8 اکانومی کوچز پر مشتمل ہو گی، ٹرین براستہ دادو اور حبیب کوٹ چلے گی۔

سی ای اوپاکستان ریلوے کا کہنا ہے کہ موہن جو ڈارو ایکسپریس کی کامیابی کی صورت میں بولان ایکسپریس کوبحال کیا جائے گا تاہم خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو چلانا ابھی کمرشل اعتبار سے موزوں نہیں ہے۔ معاشی بوجھ ختم کرنے کے لیے ریلوے نیٹ ورک کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply