تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 4 ہلاک ،51 لاپتہ

تیونس کے ایک جزیرے کے پاس تارکین وطن سے بھری ایک کشتی ڈوبنے سے چار افراد ہلاک اور تقریباً 51 لاپتہ ہوگئے ۔

اس برس اب تک تیونس کے ساحل پر ڈوب کر ہلاک ہونے والے تارکین وطن کی نو سو سے زائد لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

لک کے جزیرے کرکنہ کے قریب تارکین وطن کا ایک جہاز ڈوبنے سے کم از کم چار تارکین وطن ہلاک اور 51 لاپتہ ہو گئے۔ اہلکار کے مطابق اس کشتی میں سوار تمام تارکین وطن کا تعلق افریقہ کے سب صحارا سے تھا۔

تیونس کے نیشنل گارڈ کے ترجمان حسیم الدین جبالی کا کہنا تھا کہ اس برس اب تک متعدد کارروائیوں میں 34 ہزار سے زائد افراد کو بچایا بھی گیا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ تارکین وطن کو لے جانے والی ایسی بیشتر کشتیاں تیونس کے جنوبی شہر اسفیکس سے روانہ ہوتی ہیں اور اس کا مقصد کسی بھی طرح یورپ تک پہنچنا ہوتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply