• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ادویات کی قیمتوں میں 20 فیصد اضافہ،غرباء کی مشکلات بڑھ گئیں

ادویات کی قیمتوں میں 20 فیصد اضافہ،غرباء کی مشکلات بڑھ گئیں

ڈالر اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بڑھنے کے ساتھ ساتھ ادویات کی قیمتوں میں بھی20 فیصد اضافہ کر دیا گیا جس کی وجہ سے مریض اور لواحقین اذیت میں مبتلا ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میڈیسن مارکیٹ میں گزشتہ1 ہفتے کے دوران ادویات کی قیمتوں میں20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے میڈیکل سٹورز پر جان بچانے والی ادویات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔

قیمتوں بڑھنے سے جہاں مریضوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے وہیں کئی ادویات کو میڈیکل سٹورز سے غائب کر کے منہ مانگے داموں پر بلیک میں فروخت کیا جا رہا ہے، ادویات کے ساتھ ساتھ سرجیکل آلات کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

دوسری جانب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے اور جان بچانے والی ادویات کی بلیک مارکیٹنگ پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے ساتھ ملکر ذمہ داران کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے تاہم اس مسئلے پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply