چین، کوئلےکی کان میں آگ لگ گئی، 16 افراد ہلاک

چین کے شہر ونژو میں کوئلےکی کان میں آگ لگنے سے 16افراد ہلاک ہوگئے۔

چینی حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں آگ لگنےکی ابتدا کنویئربیلٹ میں آتشزدگی سے ہوئی۔کچھ گھنٹوں کی کوششوں سے آگ پر قابو پالیا گیا تاہم حادثے میں 16 افراد ہلاک ہوگئے۔

واقعےکے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں، حکام کا کہنا ہےکہ مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین میں کوئلے کی کانوں میں اکثر حادثات سامنے آتے رہتے ہیں جس کی بڑی وجہ حفاظتی اقدامات پر عمل نہ کرنا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply