8سالہ”اسپائیڈرگرل“ کون ہے؟

چین میں ایک بچی کامنفرداندز، کمرے کی چھت تک جا کر دیوار سے لگ کر بیٹھ کر ٹی وی دیکھنے کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چین سے تعلق رکھنے والی آٹھ سالہ بچی کی کمرے کی چھت تک جا کر دیوار سے لگ کر بیٹھ کر ٹی وی دیکھنے کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہے، بہت سے لوگوں نے اس بچی کو حقیقی زندگی کی”اسپائیڈر گرل“قرار دیا ہے۔

 

ایک سوشل میڈیا صارف کا ویڈیو پر تبصرے میں کہنا تھا کہ بچی کا یہ ایک ایسا کارنامہ ہے جس پر ممکنہ طور پر اسپائیڈر مین کا کردار نبھانے والے امریکی اداکار ٹوبی میگوئیر کو فخر ہوگا۔
ویڈیو میں لڑکی کو ٹی وی کا ریموٹ ہاتھ میں لے کر آسانی سے دیوار چڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کارنامے کو بچی کی والدہ نے گھر پر نصب کیمروں کے ذریعے دریافت کیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply