• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • طوفان الاقصیٰ کا خوف،متعدد صیہونی نفسیاتی بیماریوں میں مبتلا ہوگئے

طوفان الاقصیٰ کا خوف،متعدد صیہونی نفسیاتی بیماریوں میں مبتلا ہوگئے

صیہونی حکومت کی وزارت صحت نے مقبوضہ فلسطینی سرزمین میں نفسیاتی بیماریوں کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے بہت زیادہ تعداد میں نیورولوجسٹ اور ماہرین نفسیات کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔

صیہونی حکومت کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسے ڈاکٹروں کے جنگی علاقوں میں خدمات سر انجام نہ دینے اور پناہ گاہوں میں ان کے چھپ جانے کے بحران کا سامنا ہے۔

غاصب صیہونی حکومت کی وزارت صحت نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ طوفان الاقصی آپریشن شروع ہونے کے بعد سے اب تک پانچ ہزار چار سو صیہونی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے چالیس کی حالت نازک ہے۔

دریں اثناء صیہونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ طوفان الاقصی آپریشن اور غزہ پٹی کے ساتھ جنگ کے دوران صیہونی حکومت کو روزانہ تین سو سے چار سو ملین ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply