آتش فشاں سے نیلے رنگ کا لاوا اُبل پڑا،ویڈیو وائرل

آتش فشاں لاوےکارنگ سرخ کےبجائےنیلاہوسکتاہے،یورپی خلائی ایجنسی کی جاری ویڈیونےدھوم مچادی۔
تفصیلات کےمطابق دنیا کے مختلف ممالک میں آج ہالووین منایا جارہا ہے، اسی تہوار کی مناسبت سے یورپی خلائی ایجنسی کی جانب سے دلچسپ اور خوفناک نیلے لاوے کی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی خلائی ایجنسی کی جانب سے ایسی آتش فشانی جھیل کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جو اپنے اندر سے چمک دار نیلے رنگ کا لاوا اگلتی ہے۔

julia rana solicitors london

اس جھیل کا نام کاواہ اجین ہے جو انڈونیشا کے مشرقی صوبے جاوا میں موجود ہےاور یہ دل کی دھڑکن تیز کر دینے والا مقام ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ایک ایسا آتش فشانی گڑھا ہے جو تیزابی مادے سے بھرا ہوا ہے اور نیلے رنگ کے شعلوں کو اپنے اندر سے نکالتا ہے۔
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ لاوا تو لال رنگ کا ہوتا ہے تو اس مقام پر یہ نیلے رنگ کا کیسے ہوگیا؟
ماہرین ارضیات نے اسے زمین پر سب سے بڑا تیزابی بیرل قرار دیتے ہوئے بتایا کہ سلفیورک ایسڈ اور مختلف معدنیات کی زیادہ مقدار ہونے کی وجہ سے یہاں نیلا اور سبز رنگ نظر آتا ہے۔
یورپی خلائی ایجنسی کی جانب سے انسٹا گرام پر اس ویڈیو کو شیئر کیا گیا تھا جس کے کیپشن میں بتایا گیا کہ جھیل کاواہ اجین کا یہ ایک منفرد اور حیرت میں مبتلا کردینے والا پہلو ہے۔
یورپی ادارے کے مطابق یہ خوفناک نیلے شعلے آتش فشاں کے گڑھے میں موجود دراڑوں سے نکلنے والی سلفیورک گیس سے بھڑکتے ہیں اور صرف رات کے وقت ہی یہ خوبصورت منظر نظر آتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply