• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عدالتی فیصلوں پر تنقید کرنا تو ہمارا آئینی حق ہے، احسن اقبال

عدالتی فیصلوں پر تنقید کرنا تو ہمارا آئینی حق ہے، احسن اقبال

لاہور میں انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاونٹنٹ کے زیر اہتمام سیمینار سے اظہار خیال کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہم نے نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے پر عمل درآمد کردیا، اب فیصلے کے میرٹ پر بات کی جاسکتی ہے، ماضی میں دیکھا جائے تو ذوالفقار بھٹو اور جسٹس منیر کیس کے فیصلوں پر بھی عمل ہوا لیکن انہیں تسلیم نہیں کیا گیا۔

ہم سپریم کورٹ یا ججز پر تنقید نہیں کرتے لیکن فیصلوں پر تنقید کرنا تو ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے، انہیں جتنا دکھ وزیراعظم کی ناہلی کا ہوا اتنا ہی دکھ اس فیصلے سے عدلیہ کے متنازع ہونے کا ہوا۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت ٹیک اوور پوزیشن میں ہے لیکن ملک کوسیاسی عدم استحکام پھیلانے کی کوشش ہورہی ہے، سب کو اپنے کردار کی طرف دیکھناہے کہ ہم سیاسی عدم استحکام کاباعث تو نہیں بن رہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply