• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • شام میں حالیہ حملوں پر عالمی برادری تحمل کا مظاہرہ کرے،انتونیو گوتیرس

شام میں حالیہ حملوں پر عالمی برادری تحمل کا مظاہرہ کرے،انتونیو گوتیرس

نیویارک:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کا کہنا ہے کہ شام میں حالیہ حملوں پر عالمی برادری تحمل کا مظاہرہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ  رکن ممالک اس خطرناک ماحول میں متحد ہوکر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔۔ اور آئندہ ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کیا جائے  جو شامی عوام کیلئے نقصان دہ ہو  اور ماحول کو مزید کشیدہ کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ کیمیائی  ہتھیاروں کا استعمال نفرت انگیز عمل ہے،افسوس ہے کہ سیکیورٹی کونسل شام میں کیمیائی  ہتھیاروں کے استعمال کوروکنے کیلئے منظم لائحہ عمل تیار کرنے میں ناکام رہی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply