• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارتی ائیر اسٹرائیک کی حقیقت سے متعلق امریکہ کا بڑا دعویٰ

بھارتی ائیر اسٹرائیک کی حقیقت سے متعلق امریکہ کا بڑا دعویٰ

واشنگٹن: امریکی تھنک ٹینک نے بھی بھارت کی ائیر سرجیکل اسٹرائیک کے جھوٹے دعوے کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

حملے کی جگہ کا سیٹلائٹ تصاویر سے موازنہ

امریکی تھنک ٹینک نے کہا ہے کہ سیٹلائٹ تصویروں سے ثابت ہوتا ہے بھارت کا پاکستانی علاقے بالا کوٹ میں عمارت کی تباہی کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔ ساتھ ہی پاکستان کے مؤقف کی بھی تصدیق کردی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق، امریکی تھنک ٹینک ایٹلانٹک کونسل کی ڈیجیٹیل فرانزک ریسرچ لیب نے سیٹلائٹ تصویروں کے ذریعے بھارت کے جھوٹے دعوؤں کی قلعی کھول دی۔ ایٹلانٹک کونسل کا نے کہا کہ 25 فروری سے 27فروری تک کی سیٹلائٹ تصاویر کے موازنے سے ثابت ہوتا ہے بھارتی طیارے کسی بھی عمارت کو تباہ کرنے میں ناکام رہے۔

امریکی تھنک ٹینک نے پاکستانی مؤقف کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی طیاروں نے کھلے جنگل میں بم گرائے جس سے چیڑ کے چند درختوں کے علاوہ کسی چیز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، اس پہاڑی پر ایک ہی عمارت ہے جو اب تک اپنی جگہ پر موجود ہے۔

حملے سے پہلے اور بعد کی سیٹلائٹ تصویر

حملے سے پہلے اور بعد کی سیٹلائٹ تصویر

اٹلانٹک کونسل کے ریسرچر مارک شیلڈنگ نے میڈیا پر گردش کرتی تصاویر سے یہ بھی ثابت کیا کہ بھارت نے حملے میں اسرائیلی ساختہ اسپائس بم گرائے تھے جس سے کوئی بڑی تباہی نہیں ہوئی۔

اسرائیلی ساختہ اسپائس بم

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply