• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • داتادربار کے باہر پولیس وین کے نزدیک دھماکا،تین شہادتوں کی اطلاع

داتادربار کے باہر پولیس وین کے نزدیک دھماکا،تین شہادتوں کی اطلاع

لاہور:داتادربار کے قریب پولیس کی گاڑی کے نزدیک دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 3 سے 4 پولیس اہلکاروں کے شہید ی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ایس پی پولیس لائنزکے مطابق لاہورمیں داتا دربارکے قریب پولیس کی گاڑی کے نزدیک دھماکا ہوا ہے، دھماکے میں 3 سے 4 پولیس اہلکاروں کےشہید  ہونے کی اطلاعات ہیں جب کہ جائے وقوع پرپولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے۔ دھماکہ کی شدت بہت زیادہ تھی جس کی آواز دوردور تک سنی گئی ہے جب کہ گاڑی کوشدید نقصان پہنچا ہے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینس اورریسکیو اہلکاروں کو فوری مدد کے لیے طلب کرلیا گیا جب کہ  متاثرین  اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ایلیٹ فورس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے تاہم یہ دھماکا خودکش تھا یا نہیں اس حوالے سے فی الحال تفصیلات منظر عام پر نہیں آئی ہیں

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply