امریکہ نے القاعدہ کے رہنما الظواہری کو مارنے کے لیے چاقوؤں سے لیس میزائل کا استعمال کیا۔ اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے ممکنہ طور پر “ہیل فائر آر نائن ایکس” نامی مخصوص میزائل استعمال کیا جس میں بارودی مواد کے بجائے بلیڈز اور چاقو لگے ہوئے تھے۔ یہ بلیڈز اپنے ہدف کے جسم کو نشانہ بناتے ہیں تاہم اس سے آس پاس کے لوگ متاثر نہیں ہوتے نہ ہی کسی عمارت کو کوئی بڑا نقصان پہنچتا ہے۔ الظواہری کی ہلاکت میں بھی ہیل فائر ڈرون ان کے گھر کی بالکونی میں پہنچا، اور اپنے ہدف کا شکار کر لیا، لیکن گھر پر موجود ان کی بیٹی اور بیوی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ امریکہ نے سرکاری طور پر اس میزائل کے استعمال کی تصدیق نہیں کی، تاہم اے ایف پی کے مطابق امریکہ اب تک یہ میزائل چھ سے زائد مرتبہ استعمال کر چکا ہے۔ ابھی تک امریکہ نے یہ معلومات بھی ظاہر نہیں کیں کہ یہ میزائل فائر کرنے والا ڈرون کہاں سے اڑا تھا۔
← مزید پڑھیے