بھارت حجاب تنازعے کے خلاف احتجاج دنیا بھر میں پھیلنے لگا، ایرانی طلبا نے حجاب پر پابندی کے خلاف بھارتی سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ طلبا نے حجاب پر پابندی کے خلاف پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔ جس پر بھارت میں مسلم طالبات کو انصاف فراہم کرنے کے مطالبات درج تھے۔ طلبا نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بھارت میں حجاب پر پابندی کے خلاف ایران مذمتی بیان جاری کرے۔ یاد رہے بھارتی خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق ریاست کرناٹک کے شہر تمکرو میں لڑکیوں کے کالج کے سامنے احتجاج کرنے والی دس طالبات کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ بھارتی ریاست کرناٹک کے
← مزید پڑھیے