خبریں کی تحاریر
خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

فلسطینیوں پر اسرائیلی شوہر یا بیوی کے ساتھ اسرائیل میں رہنے پر پابندی

اسرائیلی کابینہ کے وزراء نے پہلے مرحلے میں ایک بل کی منظوری دی جس کے تحت اسرائیلیوں سے شادی کرنے والے فلسطینیوں کو اسرائیل میں اپنے شریک حیات کے ساتھ رہنے کے اجازت نامے حاصل کرنے سے روک دیا جائے←  مزید پڑھیے

بھارت میں مسلمانوں کو ختم کرنے کی دھمکی، مودی خاموش کیوں ؟ جاوید اختر کا سوال

بھارت کے مشہور نغمہ نگار اور شاعر جاوید اختر نے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کو ان کی مجرمانہ خاموشی پر تنقید کا نشانہ بنایا، ان کا کہنا تھا کہ  کروڑوں مسلمانوں کو ختم کرنے کی کھلے عام دھمکی دی←  مزید پڑھیے

انسان کی جان ‘سور’ کے دل نے بچا لی

میڈیکل سائنس کی دنیا میں بڑا کارنامہ، دل کی تبدیلی کےلیے انسان کے دل کی ضرورت ختم، امریکا میں ڈاکٹروں نے انسان کو جانورکا دل لگادیا۔ شاندار کارنامہ انجام دینے والے پاکستانی ڈاکٹر منصور کا کہنا ہے کہ پہلے تجربات میں بندر کے دل کا استعمال کیا جاتا تھا لیکن سور کے دل کا تجربہ مفید ثابت ہوا ہے۔ ڈاکٹروں کی ٹیم نے جینیاتی طور پر تبدیل شدہ سور کے دل کو 57 سالہ شخص میں کامیابی سے ٹرانسپلانٹ کردیا، جس کے بعد ڈیوڈ بینیٹ دنیا کے پہلے انسان بن گئے جنہیں کسی جانور کا دل لگایا گیا ہو۔   دل کی پیوندکاری میں اہم کردار ادا کرنے والے پاکستانی ڈاکٹر منصور محی الدین کے مطابق سرجری سے قبل سور کے ڈی این میں تین جینز حذف کرکے چھ انسانی جینز شامل کیے گئے جو دل کو قبول کرنے کا سبب بنے۔ رپورٹ کے بتایا گیا ہے کہ مریض کو کئی سنگین بیماریوں کا سامنا تھا جس کے باعث انسانی دل کی پیوند کاری ممکن نہیں تھی۔ ڈاکٹر منصور نے کہا کہ اس بات پر گہری نظر رکھی جائے گی کہ سور کا دل مریض کے جسم میں کیسے کام کر رہا ہے۔ ٹرانسپلانٹ پر ایک کروڑ 75 لاکھ پاکستانی روپے لاگت آئی۔ ڈاکٹر منصور کے مطابق چند مہینوں کے سور کا دل حجم میں بالغ انسان کے دل کے برابر آ جاتا ہے اور اس کی ساخت انسانی دل سے کافی حد تک ملتی جلتی ہے۔ اس سے قبل انسان میں بندروں کے دل ٹرانسپلانٹ کرنے کے تجربے کئے گئے جو کامیاب نہیں ہو سکے۔←  مزید پڑھیے

اسلام آباد ہائی کورٹ: مونال ریسٹورنٹ کو سیل کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مونال ریسٹورنٹ کو آج ہی سیل کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے سی ڈی اے کو نیوی گالف کورس کا قبضہ لینے اورسیکرٹری دفاع ‏کوتجاوزات کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم بھی←  مزید پڑھیے

جسٹس عمر عطا بندیال 2 فروری کو چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھائیں گے

جسٹس عمر عطا بندیال 2 فروری کو چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھائیں گے، موجودہ چیف جسٹس گلزار احمد یکم فروری کو ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔ وزارت قانون نے نئے چیف جسٹس تعیناتی سمری پر کام شروع کر دیا۔←  مزید پڑھیے

2021 : شمالی چین کی سب سے بڑی جھیل میں پانی کے معیار میں پہلی بار بہتری آئی ہے

(مکالمہ نامہ نگار/مترجم:طلحہ نصیر)  محکمہ ماحولیات کے مطابق ، صوبہ ہیبی میں واقع شمالی چین کی سب سے بڑی جھیل BAIYANGDIAN کے پانی کے معیار میں 2021 میں نمایاں بہتری آئی ہے۔←  مزید پڑھیے

کوویڈ 19: دبئی میں کورونا کے باعث ایپل اسٹورز عارضی طور پر بند

(نامہ نگار/مترجم:نسرین غوری) دبئی میں ایپل نے اپنے عملے اور گاہکوں کی حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے اور حکومت کی کورونا پر قابو پانے کی کوششوں میں تعاون کرتے ہوئے دبئی میں اپنے دو اسٹورز عارضی طور پر بند کردیے ہیں۔←  مزید پڑھیے

لاکھوں افراد کا ٹونی بلیئر سے ’ نائٹ ہڈ‘ کا خطاب واپس لینے کا مطالبہ

(مکالمہ ویب ڈیسک/مترجم:دانش علی خان)برطانیہ کے دس لاکھ سے زائد افراد ایک پٹیشن پر دستخط کر رہے ہیں ،جن کا مطالبہ ہے کہ  سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر   کو ملنے والا نائٹ ہڈ کا اعزاز عراق جنگ میں ان کے کردار کے باعث واپس لیا جاۓ۔ ←  مزید پڑھیے

چینی محققین کا کارنامہ:انگلیوں کے نشانات کی تشکیل کے حوالے سے نئے جین کی دریافت

(مکالمہ ویب ڈیسک/مترجم:طلحہ نصیر)چینی اور بیرون ممالک کے 10 سے زائد محققین کی ایک ٹیم نے انگلیوں کے نشانات کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کرنے والے جین کو دریافت کیا ہے۔ یہ جین کچھ پیدائشی بیماریوں کی ابتدائی تشخیص کے لیے نئے طریقوں کی ایجاد میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔←  مزید پڑھیے

سعودی عرب میں کچھ مہینوں میں انٹرسیپٹر میزائل ختم ہو سکتے ہیں

(مکالمہ ویب ڈیسک/مترجم: آفتاب سندھی)سعودی عرب میں کچھ مہینوں میں انٹرسیپٹر میزائل ختم ہو سکتے ہیں۔فنانشل ٹائمز اخبار کی رپورٹ کے مطابق، جیسے ہی حوثی باغیوں کے حملے بڑھ رہے ہیں، ریاض کے پاس 'ایک ہنگامی صورتحال' ہے کیونکہ اس کے پاس اپنے فضائی دفاعی نظام کے لیے میزائلوں کی کمی ہے۔←  مزید پڑھیے

والدین گروپ کا سکول کی نامناسب مردم شماری ختم کرنے کا مطالبہ

(نامہ نگار: فرزانہ افضل) سکاٹ لینڈ کے سب سے بڑے والدین گروپ کنیکٹ کی چیف ایگزیکٹو ای لین پرائر نے سکول کے اس سوالنامہ کے بارے میں شدید خدشات کا اظہار کیا ہے جو سیکنڈری سکول S4 اور اس سے اوپر کے طلباء و طالبات کے لیے تیار کیا گیا ہے←  مزید پڑھیے

فرانس، جرمنی، آسٹریا، اٹلی میں ویکسین مخالف مظاہرین کی ریلی،ایک لاکھ سے زائد افراد کی شرکت

(مکالمہ ویب ڈیسک/رپورٹ: آفتاب سندھی)کورونا وائرس   عالمی وباء  کے حوالے سے فرانس،جرمنی،آسٹریا اور اٹلی میں ویکسین مخالف مظاہرین نے ریلی نکالی،جس میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے COVID-19ویکسین پاس متعارف کرانے کے حکومتی منصوبوں کے خلاف مارچ کیا۔   ←  مزید پڑھیے

2021: بغاوتوں کی وبا کا بھی سال نکلا، نیا سال بھی کوئی علاج نہ دے سکا

شمالی مشرقی ایشیا سے لے کر مغربی افریقہ تک دنیا میں بغاوتوں کا سلسلہ بھی کرونا کی طرح پھیلا رہا۔ سوڈان، میانمر اور کئی ممالک میں سیاسی قبضوں کی بازگشت نئے سال میں بھی سنائی دیتی رہی.←  مزید پڑھیے

کوویڈ 19: روزانہ دو ملین سے زائد نئےشکار

(نامہ نگار/مترجم نسرین غوری)کوویڈ 19 کے  روزانہ دو ملین سے زائد نئےشکار سامنے آرہے ہیں ۔خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق یکم سے سات جنوری کے درمیان دنیا بھر میں روزانہ اوسطاً دو ملین سے زائد کورونا کے نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔←  مزید پڑھیے

ترکمانستان: “جہنم کے دروازے” کو بند کرنے کا فیصلہ

ترکمانستان میں موجود “جہنم کے دروازے” کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکمانستان کے صدر قربان قلی بردی محمدوف نے ماہرین کو حکم دیا ہے کہ وہ 50 برس سے “جہنم←  مزید پڑھیے

قزاقستان کے خفیہ ادارے کے سابق سربراہ گرفتار

قزاقستان کے خفیہ ادارے کے سابق سربراہ کریم ماسیموف کو گرفتار کر لیا گیا۔ قزاقستان کے صدر نے مظاہرین کو دیکھتے ہی گولی مار دینے کا حکم دے دیا۔ قزاقستان میں ملکی خفیہ ادارے کے سابق سربراہ کریم ماسیموف کو←  مزید پڑھیے

نائیجیریا میں ڈاکوؤں کا حملہ، 200 سے زائد افراد جاں بحق

ابوجہ: نائیجیریا میں مسلح ڈاکوؤں کے حملے میں 200 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نائیجیریا کی ریاست زمفارا میں حکومتی کارروائی کے جواب میں موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے 10←  مزید پڑھیے

وزیر اعلیٰ پنجاب کا مری کا فضائی دورہ، نقصانات کا جائزہ

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فضائی دورے میں مری میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مری میں متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کاجائزہ لیا۔ متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن کا مشاہدہ کیا۔ وزیراعلیٰ←  مزید پڑھیے

چین نے 50 ہزار ارب لیٹر سے زیادہ پانی کو ملک کے جنوب سے شمال کی طرف موڑ دیا ہے

 (نامہ نگار/مترجم:طلحہ نصیر)سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلا ہے کہ چین کے جنوب سے شمال کے پانی کا رخ موڑنے کے منصوبے کے درمیانی اور مشرقی راستوں نے جمعہ کی رات 11 بجے تک 50 ہزار ارب لیٹر سے زیادہ پانی ملک کے شمال میں منتقل کیا ہے۔ ←  مزید پڑھیے

برٹش ائیرویز کا لاہور کی پروازیں بند کرنے کا فیصلہ

(نامہ نگار : فرزانہ افضل)برٹش ائیرویز نے 27 فروری 2020 سے لاہور کی پروازیں منقطع کرنے کا اعلان کردیا ہے جن کا آغاز تقریباً ڈیڑھ سال قبل ہی ہوا تھا، تاہم اسلام آباد کی فلائٹ سروس جاری رہے گی۔←  مزید پڑھیے