مکالمہ کی تحاریر
مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

تقریباً پونے گیارہ بجے۔۔۔۔۔۔ شکیل احمد چوہان

’’جہاں خیر نہیں ہوتا وہاں شر ہوتا ہے اور جہاں لنگر نہ ہو وہاں بھوک ہوتی ہے۔ آپ اگر لنگر کو ختم کرو گے تو بھوک دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن جائے گی، بھوک ہاتھی کو بندر بنا←  مزید پڑھیے

پاکستان اور مذہبی اقلیت۔۔۔کلدیپ

پاکستان میں رہنے والی اکثریتی طبقے کی مجبوری تھی کہ انکی زمین رشتے دار کاروباری دلچسپی یا پھر مذہی آزادی غرض کہ ہر قسم کا مفاد جڑا تھا اس ملک سے اسی مجبوری کی بنا  پر وہ اس ملک کا←  مزید پڑھیے

علامہ احسان الہی ظہیر شہید، ایک عہد ساز شخصیت۔۔۔محمد نعیم شہزاد

علامہ احسان الہی ظہیر اسم با مسمی شخصیت کے حامل اور حقیقی معنوں میں وطن عزیز پاکستان میں اللہ تعالیٰ کا ایک عظیم احسان تھے جنھوں نے ملک و ملت کا نام خوب روشن کیا اور ملکی داخلی سیاست میں←  مزید پڑھیے

خوشونت سنگھ کی کہانی خود اُن کی زبانی

میں جانتا ہوں کہ میں کہاں پیدا ہوا تھا۔ میں کب پیدا ہوا تھا، ایک قیاس تک محدود ہے۔ صحرائے تھل کے ریتلے ٹیلوں میں چھپے ہوئے ایک بہت ہی چھوٹے گاؤں جسے ’’ہڈالی‘‘ کہتے ہیں، میں پیدا ہوا۔ یہ←  مزید پڑھیے

نصیب جلی۔۔۔۔رام لال

دروازے کے باہر سائیکل کی گھنٹی سنتے ہی موتا سنگھ کے بچے۔ دروازہ کھولنے کے لیے دوڑ پڑے۔ تینوں بچوں نے ایک ساتھ کنڈی پر ہاتھ رکھا ۔ دروازہ کھول کر تینو ں ایک ساتھ چلائے: ’’دار جی آگئے، دار←  مزید پڑھیے

یومِ پاکستان اور دفاعی نمائش کی اہمیت ۔۔۔ ڈاکٹر صدیق العابدین

اسلحہ بیچنے والے پہلے دس ممالک میں سلامتی کونسل کے پانچ مستقل اراکین شامل ہیں ۔ جن کے سرگزشتہ پانچ سالوں میں اسلحہ بیچ کر ذرمبادلہ کمانے کا پچھتر فیصدسہرا جاتا ہے۔ ہمارے پڑوسی ملک بھارت کا اسلحہ خریدنے میں پہلا نمبر ہے۔ جسے ابھی حالیہ کچھ مہینوں پہلے سعودی عرب نے اس فہرست میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ پاکستان کا نمبر نواں ہے جبکہ انسانی ترقی میں ہمارا نمبر پہلے ڈیڑھ سو ممالک میں بھی شامل نہیں۔ جبکہ اسلحہ بیچنے والے پہلے دس ممالک انسانی ترقی کی نمو میں پہلے تیس ممالک میں بھی شامل نہیں ہیں۔ ←  مزید پڑھیے

بریکنگ: مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملہ

شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی دامت برکاتہم پر قاتلانہ حملہ۔ذرائع کے مطابق محترم تقی عثمانی کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی جسکے نتیجے میں انکا  محافظ شہید اور ڈرائیور زخمی ہو گیا۔ ذرائع نے تصدیق کی کہ  عثمانی صاحب الحمدللّٰہ←  مزید پڑھیے

من کا پاپی اور عشقِ ممنوع ۔۔۔۔۔۔ ظفر عمران

اس کی پنڈلیوں کے بال چاول کے دانے سے ذرا بڑے، سخت اور سیاہ رنگ کے تھے۔ صفی چور نظروں سے دیکھا کیا۔ وہ دونوں فرش پہ بیٹھے، دیوار سے ٹیک لگائے، آمنے سامنے بیٹھے تھے۔ صفی نے محسوس کیا،←  مزید پڑھیے

ایک کاندھے کی ضرورت ہے۔۔۔عارف انیس

تہذیبیں سائنسی، تکنیکی اور طاقت کی بنیادوں کے ساتھ ساتھ یا ان سے زیادہ اخلاقی برتری کی بنیاد پر جیتی اور نمو پاتی ہیں. اگر آج اس کی مثال دیکھنی ہو تو نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسینڈا آرڈن کو دیکھ←  مزید پڑھیے

وہ امرتا پریتم کے عشق میں گرفتار تھا۔۔۔۔

نام ور مصور اور خطاط بشیر موجد کل انتقال کرگئے۔ ان کے دلی میں گزرے چند ایام کی دلچسپ یادیں۔ میں نے ماہ نامہ شمع، دہلی کے دفتر فون کیا۔ شمع کے ایڈیٹر یونس صاحب سے اپنا تعارف کروانا چاہا←  مزید پڑھیے

کس سے شکایت کریں۔۔۔۔ اعظم معراج

پچھلے کئی  برسوں سے ہر سال جب میں تیس ستمبر سے پہلے باقاعدہ لائنوں میں لگ کرصرف نیشنل بینک کی ایک دو مخصوص برانچوں میں کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے سالانہ ٹیکس بھر کر آتا ہوں( یہ میں آج تک نہیں←  مزید پڑھیے

اگلے جنم موہے مرد نہ کیجو۔۔۔۔گل نوخیز اختر

’اینٹی مردانہ مارچ ‘ میں کوئی ایسا بینر نظر نہیں آیا جس پر باپ، بھائی یا بیٹے کے خلاف کوئی جملہ لکھا ہو۔ثابت ہوا کہ نشانہ سراسر شوہر تھے۔ میری ایک جاننے والی خاتون بھی نظر آئیں جو طلاق کے←  مزید پڑھیے

کچھ دن تو بسو میری آنکھوں میں ۔۔۔فرح وقاص خان

مکرم کے کمرے کا دروازہ بھی اس نے اپنے گلے سے لپٹے کپڑے سے کھولا، تب تک مکرم اپنے کپڑے بدل چکا تھا اور اب ان کو رکھنے کے لئے کوئی لفافہ ڈھونڈ رہا تھا۔ “چاکو رکھ دیا کپڑوں میں؟”←  مزید پڑھیے

کیا تعلیم حاصل کرنے کے لیے عمر کی کوئی قید ہے؟۔۔۔سید ماجد شاہ

کیا تعلیم حاصل کرنے کے لیے عمر کی کوئی قید ہے؟۔۔۔ہر کوئی یہی رسمی جواب دے گا کوئی قید نہیں ہے۔۔ لیکن ذرا ہمارے گھر کی داستان سنیں اور سمجھنے کی کوشش کریں۔ میری بیگم مفیدہ ماجد (جو آجکل ایم←  مزید پڑھیے

وہ جو سجدے میں تھے اور پھر سر نہ اٹھا سکے۔۔۔۔عارف انیس

یہ ہو بہو فورٹ نائٹ والی وڈیو گیم کا منظر تھا جو اس وقت دنیا میں سب سے بڑا کریز ہے اور کروڑوں بچے دن رات کھیل رہے ہیں۔ فرسٹ پرسن ویو، جس میں گن کی نالی نظر آتی ہے،←  مزید پڑھیے

کچھ دن تو بسو میری آنکھوں میں۔۔۔۔۔۔۔فرح وقاص خان/قسط1

سورج کی کرنیں اپنی آب و تاب سے صحرا کی ریت کو تپاۓ دے رہی تھیں۔ تا حدِ نظر دکھتا صحرا تتے پانی کا دور دور تک پھیلا ذخیرہ لگ رہا تھا۔ صحرا میں کھڑا واحد درخت ہوا کے زور←  مزید پڑھیے

اپنا موزہ خود ڈھونڈو۔۔۔عارف انیس

ارے بھئی نہیں، اگر اپنا موزہ مجھے خود ڈھونڈنا پڑا اور اپنا کھانا خود گرم کرنا پڑا، تو اپنے بارے میں تو مجھے یقین ہے کہ وہ کھانا ریفریجریٹر میں ہی گل سڑ جائے گا اور موزہ، میں جب تک←  مزید پڑھیے

لیفٹ کون؟۔۔۔۔لیاقت علی

لیفٹ کی کوئی جامع اورمتعین تعریف اورمفہوم ایسا نہیں ہے جس پر کامل اتفاق پایا جاتا ہو۔ مختلف ادوارمیں چلنے والی تحریکوں اورمتحرک تنظیموں جوخود کولیفٹ کہلاتی رہی ہیں،کے نزدیک اس کا مفہوم مختلف رہا ہے۔ آج بھی ایک سے←  مزید پڑھیے

فرائض سے غفلت اور حقوق کی جنگ۔۔۔۔۔فراست محمود

مارچ کا مہینہ بچپن سے ہی ہمارے لئے اہم رہا ہے ۔کیونکہ اس روشن اور اجلی دھوپ والے مہینے کی 31 تاریخ کو ہماری کامیابی و نا کامی کا فیصلہ ہوا کرتا تھا ۔سرکاری سکولوں میں 31 مارچ کو کلاسز←  مزید پڑھیے

ریشم ۔۔۔۔طاہر حسین

گاؤں میں ہمارے گھر کے صحن میں ایک کنواں تھا جس پر سارا دن خوب چہل پہل رہتی۔ بیچ گاؤں واحد واٹر سورس یہی تھا جو ایک اچھی خاصی آبادی کی ضرورت پوری کرتا تھا۔ صبح تڑکے بوکا کھینچتے ہوئے←  مزید پڑھیے