مکالمہ کی تحاریر
مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

9مئی،پی ٹی آئی کی پاکستان کیخلاف سازش/سلیم نقوی

9 مئی 2023 کو کیا ہوا تھا؟ اس کے بارے میں متضاد آراء پائی جاتی ہیں۔ کچھ کے خیال میں اس دن کچھ ایسا خاص نہیں ہوا تھا کہ اس پر اتنا ہنگامہ برپا کیا جائے۔ دوسروں کے نزدیک جو←  مزید پڑھیے

پیپلز پارٹی کو جھوٹ نہیں بولنا چاہیے/حیدر جاوید سیّد

پی ڈی ایم اور اس کی اتحادی جماعتیں اس امر سے آگاہ تھیں کہ نئی مردم شماری پر 2023ء کے عام انتخابات کا فیصلہ مشترکہ مفادات کونسل نے اپنے 2021ء کے اجلاس میں کیا تھا۔ 2017ء کی مردم شماری پر←  مزید پڑھیے

سچا کون؟/عامر الیاس

پورے ملک میں ہاہاکار مچا ہوا ہے ۔ اس بار بجلی کے بل زیادہ آگئے ہیں۔ بات بھی سچ ہے ۔ جس غریب کا بل گئے سال اگست میں آٹھ ہزار روپے آیا تھا اس بار اس کا بل بیس←  مزید پڑھیے

خیالات کا توازن/ڈاکٹر حفیظ الحسن

کوئی بھی معاشرہ خیالات کے توازن کی فضا پر قائم ہوتا ہے۔ ایسا نہیں ہو سکتا کہ سنگ و خشت مقید ہوں اور سگ آزاد۔۔ ہمارے ہاں ریاست کسی خاص نظریے کو پالتی ہے، بڑا کرتی ہے، اس میں تمام←  مزید پڑھیے

سانحہ جڑانوالہ اور اسلام /خنساء طاہر کمبوہ

اسلام آفاقی مذہب ہے جس کی تعلیمات اور اساسی تصورات عدل، انصاف اور مساوات پہ مبنی ہیں ۔یہ دین فطرت اور ایسا آفاقی مذہب ہے جس کی نرم ٹھنڈی چھاؤں میں غیروں کو بھی راحت و آرام ملا ہے ۔←  مزید پڑھیے

پاکستانی غیر مسلم برادریاں اور اُن کی شکایت/حیدر جاوید سید

حالیہ عرصے میں رونما ہونے والے سانحہ جڑانوالہ کے بعد مختلف الخیال سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین اور خود نگران وزیراعلیٰ پنجاب اور نگران صوبائی کابینہ کے علاوہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے بھی جڑانوالہ پہنچ ک مسیحی بہن←  مزید پڑھیے

مجھے یاد ہے(قسط نمبر 13) -حامد یزدانی

(والد گرامی جناب یزدانی جالندھری کی مہکتی یادوں کی منظرمنظرجھلکیاں)           قسط نمبر 13 دوناشناسا نوجوان والدصاحب سے ملنے ہمارے گھر آئے ہوئے ہیں۔ امی جان نے سُرخ اینٹوں والے صحن میں دھرے چولہے پر چائے←  مزید پڑھیے

پانی میں آگ/ڈاکٹر حفیظ الحسن

پانی میں آگ؟؟ تحریر: ڈاکٹر حفیظ الحسن 1994 میں بالی ووڈ کی فلم “مہرہ” میں اکشے کمار جی اور روینہ ٹنڈن صاحبہ پر ایک گیت فلمایا گیا۔ اس گیت میں روینہ ٹنڈن صاحبہ ، محترم اکشے کمار صاحب کو بارش←  مزید پڑھیے

سماجی خدمتگار/آصف جمیل

پاکستان میں جب بھی اقلیت پر انفرادی یا اجتماعی تو پر کوئی بھی آزمائش، مسئلہ یا مشکل درپیش آئی، ریاست پاکستان نے اس کی داد رسی کی ۔ حتی کہ توہین آمیز واقعات میں ثابت شدہ مجرموں کو تحفظ فراہم←  مزید پڑھیے

بجلی کا بِل اور عوام/اختر شہاب

اس بات کا اعتراف تو مئیرکراچی نے بھی کیا ہے کہ شہر میں کنڈے زیادہ  ہیں اور شرفا  کم۔ بلکہ کہنا تو یوں چاہیے کہ ہر شریف آدمی نے بزعم خود اپنی بجلی کی چوری کو اس بِنا پر جائز←  مزید پڑھیے

سپیشل سٹوڈنٹ اور ٹک ٹاک سٹار محمد نفیس کی کامیاب کہانی/عمیر خان آباد

انسان   قدرت کا عظیم شاہکار ہیں۔ اس نے زندگی کے ہر میدان میں بڑے کارنامے سر انجام دیے، جو اس کے اشرف المخلوقات ہونے پر دلالت کرتے ہیں۔ کارناموں کی انجام دہی میں خصوصی افراد نے بھی اپنی معذوری کو←  مزید پڑھیے

 خالد مسعود خان اور صدارتی ایوارڈ/عمران علی کھرل

شاعر و صحافی محترم خالد مسعود خان کو کالم نگاری اور شعری خدمات پر صدارتی ایوارڈ دینے کا اعلان ہوا ہے ۔اگر آپ سچ پوچھیں تو ہمیں اس پر خوشی سے زیادہ حیرت ہوئی ہے ۔اور حیرت اس بات پر←  مزید پڑھیے

شانتی نگر سے جڑانوالہ برسات کالونی/سیّد جاوید حیدر

سپیشل برانچ کی رپورٹ کے مطاقب سانحہ جڑانوالہ میں مشتعل ہجوم نے 16 مسیحی عبادت گاہوں (گرجا گھروں) کو نذر آتش کیا۔ مسیحی برادری اور آزاد ذرائع کا موقف ہے کہ سپیشل برانچ نے جلائے گئے 5 غیررجسٹرڈ گرجا گھروں←  مزید پڑھیے

وطنی عصبیت/ جمیل آصف

طاقت کی غلام گردشوں میں ہمیشہ مختلف داؤ پیچ  استعمال کیے جاتے ہیں ۔مختلف مواقع کے لیے لسانی، مذہبی، علاقائی اور وطنی عصبیت کو استعمال کرکے اپنے مذموم مقاصد کے حصول کی کوشش کی جاتی ہے ۔اس کے لیے باقاعدہ←  مزید پڑھیے

پاں بجا دی/یوحنا جان

جب سے اس پاں کا چرچا پاکستان اور اس کی عوام میں مقبولیت پکڑتا جا رہا ہے ویسے ہی اس کے تاثرات نوجوان نسل میں اور خاص کر اس ملک کے محب وطنوں میں انوکھے رنگ اور ظلم کی داستان←  مزید پڑھیے

مذہبی جنونیت /رابعہ الرباء

ڈر لگتا ہے۔۔۔ مجھے ہمیشہ مذہبی لوگوں، مذہبی شہروں، مذہبی ملکوں سے ڈر لگتا رہا۔۔ ان کے اندر کا خدا پوجا مانگتا ہے بندگی چاہتا ہے جھکے رہنے کا طلب گار ہوتا ہے۔ اس کے غرور کی چادر آسمان کی←  مزید پڑھیے

جنرل ضیاء کے 11سال،1ماہ اور 12دن/حیدر جاوید سیّد

آج سترہ (17) اگست ہے آج ہی کے دن سپہر سے کچھ دیر بعد بستی لال کمال ضلع لودھراں کے علاقے میں پاک فضائیہ کا طیارہ سی ون تھرٹی فضا میں پھٹ کر ملبے کی صورت میں زمین پر گرا←  مزید پڑھیے

ڈاکٹر خالد سہیل -ممتاز دانشور/ انسان دوست / لکھاری/ ماہر نفسیات- تحریر : صادقہ نصیر

ڈاکٹر خالد سہیل کے سنجیدہ خیالات اور سنجیدہ انسانی فلاح کے تمام کار ہائے نمایاں کے باوجود قلم اس بات پر مائل نہیں ہو پا رہا کہ ان کے بارے میں لکھنے کے لئےسنجیدگی کی روشنائی میں قلم کو بھگویا←  مزید پڑھیے

قومی اعزازات سے الیکشن میں تاخیر تک/حیدر جاوید سید

بٹوارے کی دیہاڑ (14اگست) سول اعزازات حاصل کرنے والے پاکستانی و غیرملکی خواتین و حضرات کے ناموں کو لے کر ایک بحث جاری ہے۔ سینکڑوں خواتین و حضرات جی کے پھپھولے پھوڑ رہے ہیں۔ کچھ لوگوں (ان کا تعلق زندگی←  مزید پڑھیے

ایمان اور عمل ِ صالح/شمس الدین انصاری

سمجھ لیجیے کہ ایمان لانے کے بعد بات ختم نہیں ہوجاتی، بلکہ بات تو اب شروع ہوتی ہے۔ ایمان لانا ایک معاہدہ ہے جو ہم اللہ تعالی کے ساتھ شروع کرتے ہیں۔           وہ معاہدہ یہ←  مزید پڑھیے