اوباماسمیت500امریکیوں کا روس میں داخلہ بند

سابق امریکی صدرباراک اوبامااورمتعددصحافیوں سمیت500امریکیوں کی روس میں انٹری پرپابندی لگ گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق روسی پابندیوں کی فہرست میں سابق امریکی صدر باراک اوباما،امریکی میڈیاکے صحافی، متعدد امریکی سینیٹرز، سابق امریکی سفیر اور متوقع چیئرمین جوائنٹ چیفس بھی شامل ہیں۔اس حوالے سے روس کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ باراک اوباما سمیت 500 امریکیوں پر ملک میں داخلے پر پابندی روس مخالف اقدامات کا ردعمل ہے۔

روسی وزارت خارجہ کا کہنا تھاکہ جو بائیڈن انتظامیہ روس پر مسلسل پابندیاں عائد کر رہی ہے، امریکا کو یہ بات بہت پہلے سمجھنی چاہیے تھی کہ ہمارے خلاف ہر حملے کا بھرپور جواب دیا جائےگا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply