• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بائیڈن نے اسرائیل کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کردیا

بائیڈن نے اسرائیل کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کردیا

غزہ میں اسرائیل کی بربریت جاری ہے اور مجموعی طور پر اب تک 18 ہزار نہتے فلسطینی شہید ہوچکے ہیں ، ایسے میں امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس میں جاری تقریب میں امریکی صدر نے کہا کہ حماس کو ختم کرنے تک اسرائیل کی فوجی امداد جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس بات کا خیال رکھنا ہوگا کہ عالمی رائے عامہ ایک ہی رات میں تبدیل ہوسکتی ہے ، اس دوران امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے اپنے مضبوط تعلق کا بھی اشارہ دیا۔

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ غزہ میں حماس کی قیادت کو زندہ چھوڑنے والی جنگ بندی ’ناقابل قبول‘ ہوگی، غزہ جنگ کا واحد حل عسکری حل ہے۔

خیال رہے کہ ایک روز قبل امریکی صدر بائیڈن نے فلسطینیوں کی نسل کشی کیلئےاسرائیل کومزید گولہ بارودفروخت کی منظوری دی تھی ۔

julia rana solicitors

امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے ہنگامی اختیارات استعمال کرتے ہوئے کانگریس کے جائزے کے بغیر ہی اسرائیل کو مزید 14 ہزار ٹینک کے گولے فروخت کرنے کا فرمان جاری کیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply