• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وزیراعظم کے مشیر کے بچوں کو مبینہ طور پر زہر دے دیا گیا

وزیراعظم کے مشیر کے بچوں کو مبینہ طور پر زہر دے دیا گیا

لاہور: وزیر اعظم عمران خان کے مشیر جمشید اقبال چیمہ کے بچوں کو مبینہ طور پر زہر دے دیا گیا ہے۔ بچوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔وزیراعظم کے مشیر برائے زراعت فوڈ سیکیورٹی جمشید اقبال چیمہ کے بچوں کو نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر زہر دے دیا ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق بچوں کی حالت غیر ہونے پر دو بیٹوں کو نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بچوں کے معدے کو واش کردیا ہے جس کے بعد ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے گھر کے پانچ ملازمین کو حراست میں لے لیا ہے اور تفتیش شروع کردی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply