سرینگرہائی وے پر گاڑی سے 64 کلوگرام منشیات برآمد

اے این ایف نے سرینگرہائی وے پرگاڑی سے 64 کلوگرام منشیات برآمد کرلی ہے، انٹیلی جنس اطلاع پرگاڑی کی تلاشی کے دوران 48 کلو افیون اور 16 کلو چرس نکلی۔

منشیات گاڑی کی ڈگی میں خفیہ طور پر چھپائی گئی تھی، دورانِ کارروائی 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے، جن میں گوجرانوالہ کی رہائشی خاتون تنویر اختر اور جہلم کے رہائشی تنویر احمد شامل ہیں۔

ترجمان اے این ایف ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply