ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ آج جو ہوا فوج کے ادارے کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے ہم نیوز سے غیررسمی گفتگو میں کہا ہے کہ جو لوگ فوج کو آج کے اقدامات سے جوڑ رہے ہیں وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ آج جو کچھ ہوا وہ خالصتاًسیاسی عمل تھا۔ان اقدامات سے نہ تو ادارے کا کوئی عمل دخل ہے نہ ہی کوئی تعلق۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے آج کے اقدامات میں فوج کی رضا مندی شامل ہونے پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایبسولوٹلی ناٹ، آج کے اقدامات میں فوج کی رضا مندی شامل ہونے پر کوئی صداقت نہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply