• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • شہباز شریف کی رہائشگاہوں کو وزیراعظم ہاؤس کا درجہ دے دیا گیا

شہباز شریف کی رہائشگاہوں کو وزیراعظم ہاؤس کا درجہ دے دیا گیا

نومنتخب وزیراعظم شہبازشریف کی رہائشگاہوں کو وزیراعظم ہاؤس کا درجہ دے دیا گیا۔

لاہور میں شہباز شریف کی رہائش گاہ ماڈل ٹاون، رائیونڈ، مرکزی سیکرٹریٹ کو وزیراعظم ہاوس کا درجہ دیدیا گیا ہے۔

ایس سی سکیورٹی نے بتایا کہ تاحال سیکیورٹی مامور کرنےکے کوئی احکامات موصول نہیں ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ شہباز شریف آج پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں، انہوں نے 174 ووٹ حاصل کیے ہیں۔

شہباز شریف کے مدمقابل تحریک انصاف کے امیدوار شاہ محمود قریشی تمام ارکان سمیت مستعفی ہو کر ایوان کا بائیکاٹ کر گئے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply