حماد اظہر کا ٹوئٹر اور ای میل اکاؤنٹ ہیک

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کا  ٹوئٹر اور ای میل اکاؤنٹ ہیک ہوگیا، جس کی تصدیق فواد چوہدری نے کی۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر  پر حماد اظہر کے اکاؤنٹس ہیک ہونے کی اطلاع دی۔ انہوں نے لکھا کہ حماد اظہر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ اور ای میل ہیک کرلیا گیا ہے لہٰذا اس اکاؤنٹ کی بحالی تک ان اکاؤنٹس کو نظر انداز کر دیں۔

 

یادرہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران حماد اظہر آنسو گیس کا شیل لگنے سے زخمی ہوگئے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply