• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اقوام متحدہ اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیمیں یاسین ملک کی جان بچائیں، عمران خان

اقوام متحدہ اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیمیں یاسین ملک کی جان بچائیں، عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ فاشسٹ مودی حکومت کی جانب سے یاسین ملک پر کیے جانے والے تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو بھوک ہڑتال پر مجبور کیا جا رہا ہے، ان کی جان خطرے میں ہے۔

عمران خان نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارت کے خلاف کارروائی کریں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے زور دے کر کہا کہ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیری رہنما یاسین ملک کی جان بچائیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply