• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • آصف زرداری کی طبیعت ناساز، کراچی کے نجی ہسپتال میں داخل

آصف زرداری کی طبیعت ناساز، کراچی کے نجی ہسپتال میں داخل

کراچی : سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے جس کے بعد انہیں کلفٹن کے نجی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سپتال میں آصف زرداری کے پھیپھڑوں کا معائنہ کیا جائے گا اور ساتھ ہی ان کے دیگر ٹیسٹس بھی کیے جائیں گے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق سابق صدر پاکستان گزشتہ ایک ماہ سے زائد عرصے سے علیل ہیں۔

واضح رہے کہ آصف زرداری اس سے قبل بھی اسی اسپتال میں مختلف مواقع پر زیر علاج رہے ہیں اور ان کا علاج کیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply