• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ‘لائٹ جاندی اے’، بدترین لوڈ شیڈنگ پر سجاد علی نے گانا ریلیز کردیا

‘لائٹ جاندی اے’، بدترین لوڈ شیڈنگ پر سجاد علی نے گانا ریلیز کردیا

کراچی سمیت ملک کے کئی شہروں میں لوگ شدید لوڈ شیڈنگ سے شہری بے حد پریشان ہیں، ایسے میں سجاد علی نے اپنے ٹیلنٹ کو استعمال کرتے ہوئے شاندار دُھن پر موسیقی کا بہترین استعمال کیا۔

گلوکار کا تخلیق کردہ گانا یوں تو چند بول پر منحصر ہے لیکن میوزک کے ساتھ یہ مداحوں کو کافی پسند آرہا ہے ۔

سجاد علی کے گانے کے بول پنجابی میں کچھ یوں ہیں، ‘لائٹ آندی اے، لائٹ جاندی اے، لائٹ آندی اے تے کدی لائٹ جاندی اے’۔

گلوکار کے ہمراہ ویڈیو میں گٹار بجاتے موسیقار احسن پرویز مہدی کو بھی دیکھا گیا، اس کے علاوہ ان کے ہمراہ گانے میں گلوکار نعمان جاوید اور خوبی علی بھی شامل ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے گانا کافی پسند کیا جا رہا ہے اور اس پر سجاد علی اور ان کے دوستوں کو سراہا بھی جا رہا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply