• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • شمالی وزیرستان: دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید

شمالی وزیرستان: دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید

پا ک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 21 سال کے سکینڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید کا تعلق بوریوالہ ضلع وہاڑی سے ہے اور انہوں نے حال ہی میں پی ایم اے کورس پاس کیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے 21 سالہ دوسرے جوان سپاہی بشارت کا تعلق گلگت کے گاؤں دینور سے ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply