پی ٹی آئی نے لانگ مارچ جاری رکھنے کا اعلان کردیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے لانگ مارچ جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان اس وقت آپریشن تھیٹر میں ہیں اللّٰہ ان کی حفاظت کرے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ کل سینئر لیڈر شپ کا اجلاس لاہور میں طلب کیا گیا ہے۔

 پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ لانگ مارچ جاری رہے گا اور جب تک عام انتخابات کا اعلان نہیں کیا جاتا عوام کے حقوق کی یہ تحریک جاری رہے گی۔

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply