• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند، موٹروے ایم 4 کئی مقامات پر بند

پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند، موٹروے ایم 4 کئی مقامات پر بند

پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کے باعث موٹروے ایم 4 کو کئی مقامات سے بند کر دیا گیا،بہاولپور کے علاقے میں حد نگاہ 70 میٹر رہ گئی۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق دھند کےباعث موٹر وے ایم 4 فیصل آباد سے ملتان اور ملتان سے سکھر تک بند کر دی گئی ہے، حد نگاہ بہتر نہ ہونے کے باعث عبدالحکیم سے شور کوٹ تک بھی موٹروے بند کر دی گئی ہے۔

قومی شاہراہ پر خانیوال میاں چنوں اور بہاولپور میں دھند کے باعث حد نگاہ 50 سے 70 میٹر جبکہ بستی ملوک میں بھی حد نگاہ 60 میٹر رہ گئی۔

موٹروے پولیس نے روڈ یوزرز کو ہدایت کی ہے کہ دوران سفر فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply