دوران پرواز جہاز کے فرش پر سونے والی خاتون

: باکمال لوگوں کی لاجواب سروس نے ایک اور کارنامہ کردکھایا۔ خاتون کی دوران پرواز جہاز کے فرش پر سونے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 

سوشل میڈیا صارفین اس تصویر پر مثبت اور منفی ردعمل دے رہےہیں۔ ایک صارف نے کہا ہے کہ دوران پرواز جہاز کے خارجی راستے کے پاس اسطرح لیٹنا خطرناک ہوسکتا ہے۔ جب کہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ لمبے دورانیے کی پروازوں پر خاص طور پر عمرہ کی ادائیگی کے بعد آںے والے مسافروں کا تھکاوٹ کی وجہ سے ایسا کرنا کوئی مذائقے کی بات نہیں ہے۔

ایک صارف نے اپنے تبصرے میں کہا کہ وہ اس فلائٹ میں موجود تھے اور 10 گھنٹے کی تاخیر سے جب پرواز روانہ ہو تو ایسا ہونا غیرمعمولی بات نہیں ہے۔ صارف نے دیگر سے درخواست کی کہ سچ جانے بغیر کسی کو تنقید کا نشانہ نہ بنائیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply