ڈونلڈ ٹرمپ کی کمپنی پر 16 لاکھ ڈالر جرمانہ

نیویارک کی عدالت کے جج نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کاروباری کمپنی پر ٹیکس فراڈ کے الزام میں 16 لاکھ ڈالر جرمانہ عائد کر دیا۔

تین دن قبل مین ہیٹن کی عدالت کے جسٹس ہوان مرکین نے ٹرمپ فیملی کیلئے نصف صدی سے کام کرنے والے سابق چیف فنانشل افسر کو 5 مہینے قید کی سزا سنائی تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا اس کیس سے متعلق کہنا ہے کہ ان کو اور ان کی سیاست کو ناپسند کرنے والے ڈیموکریٹس نے ان کے خلاف یہ کیس بنوایا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply