• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارت نے پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ کا گانا چوری کرلیا

بھارت نے پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ کا گانا چوری کرلیا

پاکستانی موسیقار فراست انیس نے دعویٰ کیا ہے کہ انڈین میوزک ادارے ٹی سیریز نے ان کا گانا چوری کیا ہے۔

فراست انیس نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں جوائے لینڈ کے گانے ’بیبا‘ اور ٹی سیریز کے گانے کے کچھ حصوں کا موازنہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ یہ کتنی شرمندگی کی بات ہے کہ ٹی سیریز ہمارے کام کو چوری کررہا ہے اور وہ بھی صرف اس لئے کی یہ گانا دنیا بھر میں ٹرینڈ پر ہے۔

 

 

موسیقار نے ٹی سیریز کو شرم دلاتے ہوئے کہا کہ آپ کو شرم کرنی چاہئے اور پاکستان کے ایک عمدہ گانے کو برباد نہیں کرنا چاہئے۔

فراست انیس کے مطابق انہیں انڈین مداحوں کی طرف سے مکمل حمایت اور مدد ملی ہے اور وہ اس پر ان کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم نے ای میل کے ذریعے ٹی سیریز سے رابطہ کیا ہے لیکن ان کی طرف سے ابھی تک ہمیں کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply