• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ہراسگی کا الزام،میشاشفیع کی جانب سے علی ظفرکی اپ لوڈکی گئیں تصاویرپیش

ہراسگی کا الزام،میشاشفیع کی جانب سے علی ظفرکی اپ لوڈکی گئیں تصاویرپیش

لاہور کی سیشن عدالت میں گلوکارعلی ظفرکی جانب سے میشاشفیع کیخلاف ہتک عزت کیس کی سماعت کے دوران میشاشفیع کی جانب سے علی ظفرکی سوشل میڈیا پراپ لوڈ کی گئیں تصاویر عدالت میں پیش کی گئیں۔

سیشن عدالت کے جج ایڈیشنل سیشن جج خان محمود نے ہراسگی کیس کی سماعت کی ۔

گلوکارعلی ظفر لاہور کی سیشن عدالت میں پیش ہوئے۔کیس کی سماعت کے دوران میشا شفیع پر ویڈیو لنک کے ذریعہ علی ظفر کے وکیل عمر طارق گل نے جرح کی۔

علی ظفر کے وکیل نے پوچھا کہ جنسی حراسگی کے الزام کے بعد بھی آپ نے ان کے ساتھ دو تصاویر اپ لوڈکیں۔

میشا شفیع نے جواب دیا کہ میرے علم میں نہیں ہو سکتا ہے یہ میری ٹیم نے کی ہو ۔عدالت میں میشا شفیع کا فیس بک اکاونٹ اور اپ لوڈ ہوئی تصاویر دکھائی گئیں۔عدالت میں میشا شفیع کی جانب سے علی ظفر کو بھجوائے گئے پیغامات بھی پیش کئے گئے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply