• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ڈھاکہ کی کمرشل عمارت میں دھماکے سے 17 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی

ڈھاکہ کی کمرشل عمارت میں دھماکے سے 17 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں کمرشل عمارت میں دھماکے میں کم از کم 17 افراد ہلاک اور 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق ڈھاکا میں سات منزلہ تجارتی عمارت میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے بعد فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں  پولیس کے مطابق  دھماکا شام 4 بج کر 45 منٹ پر ہوا۔ کم از کم 100 افراد ہسپتال میں زخمیوں کا علاج جاری ہے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں  انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی تاہم مقامی رہائشیوں نے شبہ ظاہر کیا کہ کیوں کہ عمارت کمرشل استعمال میں تھی اس لئے  عمارت کے اندر غیر قانونی طور پرکیمیکلزذخیرہ کئے گئے تھےجو دھماکے کی بنیادی وجہ بنے ۔عمارت کے ملبے تلے متعدد افراد اب بھی دبے ہوئے ہیں

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply