افطار پارٹیوں پر پابندی عائد

حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ۔ سرکاری محکموں کی طرف سے افطار پارٹیوں پر پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی نگران حکومت نے رمضان کے مقدس مہینے کے دوران سرکاری محکموں کی طرف سے افطار پارٹیوں کا اہتمام کرنے پر پابندی عائد کردی۔

پنجاب کی نگران حکومت کی جانب سے اعلی حکام کو سرکاری محکموں کی طرف سے افطار پارٹیوں پر پابندی کا مراسلہ جاری کردیا گیا ہے ، مراسلے میں عوامی پیسے کے استعمال میں انتہائی سادگی اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مہمانوں یا سرکاری محکموں کے وفود کو سرکاری تحائف نہیں دیے جائیں گے جبکہ پاکستان کے دورہ پر آنے والے غیر ملکی وفود اور مہمان اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply