• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پشاور میں کھدائی کے دوران گھر کے نیچے دو منزلہ گھر نکل آیا

پشاور میں کھدائی کے دوران گھر کے نیچے دو منزلہ گھر نکل آیا

پشاور میں گھر کی بنیادیں کھودی گئیں تو اندر ایک اور دو منزلہ گھر نکل آیا جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

پشاور کے اندرون شہر سرکی گیٹ میں گھر کے ملبے سے ایک اور قدیم گھر دریافت ہوا ہے جس کے بعد محکمہ آثار قدیمہ کی ٹیم متعلقہ علاقے پہنچ گئی اور گھر کو اپنے قبضے میں لے لیا۔

محکمہ آثار قدیمہ کے مطابق دریافت ہونے والا گھر 100 سالہ پرانا لگتا ہے۔

محکمہ آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ قدیم مقامات کی کھدائی کے لیے محکمہ آثار قدیمہ سے این او سی حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply