امریکہ؛ڈیفالٹ ہونے کا خدشہ، تین بینک دیوالیہ ہوگئے

امریکا کے ڈیفالٹ ہونے کے خدشات بڑھنے لگے ہیں جس کے پیشِ نظر مہنگائی بڑھنے کا خطرہ بھی پیدا ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی مرکزی بینک نے شرحِ سود میں مزید 0.25 فیصد اضافہ کردیا ہے جس کے بعد امریکا میں شرحِ سود بڑھ کر5.25 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔امریکی مرکزی بینک نے شرح سود 16 سال میں بلند ترین سطح پر پہنچا دی ہے جس کی وجہ سے تین امریکی بینک دیوالیہ ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا کے ڈیفالٹ ہونے کے خدشات پر آئل مارکیٹ پر منفی اثرات بھی مرتب ہورہے ہیں جس کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں چار ڈالر تک کی بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply