• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ایئر ٹیکسی سروس متعارف کرانےوالےعمران اسلم واپس گھر پہنچ گئے

ایئر ٹیکسی سروس متعارف کرانےوالےعمران اسلم واپس گھر پہنچ گئے

اسکائی ونگز ایوی ایشن کمپنی کے مالک عمران اسلم خان واپس گھر پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گھر واپسی پہنچنے کے بعد عمران اسلم نے ایک بیان میں کہا کہ میں خیریت سے واپس گھر پہنچ گیا، تمام میڈیا اور خیر خواہوں کے تعاون کا بے حد مشکور ہوں۔

واضح رہے کہ عمران اسلم خان کو بدھ کی رات 10 بجے کراچی ایئر پورٹ سے نامعلوم افراد گاڑی سمیت ساتھ لے گئے تھے۔

عمران اسلم کے اغوا کے بعد اسکائی ونگز کمپنی کے منیجر کا کہنا تھا کہ اغوا کی درخواست ایئر پورٹ تھانہ میں درج کرائی لیکن پولیس حکام اغواء کی درخواست وصول نہیں کر رہے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply